باپ اور بیٹے افغان کرکٹرز نے ایک ساتھ کھیل کر تاریخ رقم کردی، شاندار پارٹنرشپ کے چرچے

تازہ ترین

تازہ ترین

محمدنبی اور حسن عیسیٰ خیل، فائل فوٹو
افغان کرکٹر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایک ہی ٹیم میں کھیل کر کرکٹ کی تاریخ رقم کر دی۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز نوکھالی ایکسپریس کی نمائندگی کرتے ہوئے حسن عیسیٰ خیل نے محمد نبی کے ساتھ چوتھی وکٹ پر 53 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ 19 سالہ حسن نے اس دوران 60 گیندوں پر شاندار 92 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ یہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک ٹیم سے کھیلنے والے باپ اور بیٹے کی پہلی جوڑی ہے۔
میچ کے بعد اپنی گفتگو میں محمد نبی نے کہا کہ اپنے بیٹے کے ساتھ کھیل کر بہت خوش ہوں اور اس لمحے کا کافی عرصے سے انتظار کر رہا تھا۔
دوسری طرف محمد نبی کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ کھیل کر خوش ہیں اور افغان قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنا ان کا خواب ہے۔

Related Posts