بنگلہ دیش کے سینکڑوں طلباء کیلئے خوشخبری، پاکستان نے تعلیم کے دروازے بھی کھول دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی میدان میں بھی معاہدہ طے پا گیا، پہلے مرحلے میں 500 بنگلہ دیشی طلباء کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم کئے جائیں گے۔
ق ذرائع ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ 500 طلباء کو مختلف شہروں میں مختلف یونیورسٹیز میں داخلے دیئے جائیں گے، بنگلہ دیش کے طلباء پاکستان میں سکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
طلباء کو انڈر گریجویشن پروگرام میں فُلی فنڈڈ داخلے دیئے جائیں گے، داخلوں کے لیے بنگلہ دیشی طلباء کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی تھی، ایچ ای سی کے تحت انٹری ٹیسٹ چٹا گانگ، ڈھاکہ، راج شاہی میں منعقد کئے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان اسکالرشپ کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بنگلہ دیشی نوجوانوں نے پاکستانی حکام کا گرمجوشی سے استقبال کیا، نوجوانوں نے پاکستانی حکام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








