بابری مسجد کی جگہ تعمیر رام مندر میں نماز پڑھنے کی کوشش کرنیوالا گرفتار، رہائی کیسے ملی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

رام مندر
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے رام مندر میں نماز پڑنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بھارتی پولیس نے ملزم کو چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سال 2024 سے جموں میڈیکل کالج میں زیر علاج شخص کشمیری ہے جس نے نماز پڑھنے کی کوشش کی، ملزم کو ذہنی مریض ہونے کی وجہ سے چھوڑا گیا۔

ملزم کی میڈیکل ہسٹری کیلئے درخواست کرنے پر ایودھیا پولیس اورتفتیشی ایجنسیوں کو بتایا گیا کہ ملزم دماغی مریض ہے جبکہ اس کے قبضے سے کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوسکی۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو اہل خانہ کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رام مندر کے احاطے میں ہنگامہ اس وقت ہوا جب ایک کشمیری مسلمان شخص نے مورتی کا نظارہ کرنے کے بعد جنوبی دیوار کے قریب نماز پڑھنے کی کوشش کی۔

اس موقعے پر موجود بھارتی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مذہبی نعرے بلند کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔ بعد ازاں تفتیش کار اس نتیجے پر پہنچے کہ ملزم ذہنی مریض ہے۔

حوصلہ افزا طور پر ملزم کے گھر والوں نے تمام تر تفتیش میں بھارتی پولیس سے تعاون کیا اور ملزم کے بیٹے نے والد کی مکمل میڈیکل ہسٹری دے کر ثابت کیا کہ ملزم ذہنی مرض کا شکار ہے۔

Related Posts