کراچی میں پارہ مزید گرے گا یا گرمی بڑھے گی؟ جانیں کیا بتاتے ہیں موسم کا حال جاننے والے

تازہ ترین

تازہ ترین

Weather

کراچی میں سرد موسم کے چاہنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ شہر قائد میں بلوچستان کی جانب سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کی شدت کم ہونے کے آثار ہیں جس کے نتیجے میں سردی کی حالیہ لہر میں بتدریج نرمی متوقع ہے۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران شہر میں مجموعی درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوگا۔ بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں آہستہ آہستہ متوازن ہو جائیں گی جس کے بعد صبح کے وقت شہر میں کوئٹہ کی جانب سے اور دن کے بعد سمندر کی جنوب مغربی سمت سے ہلکی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

سردی کی حالیہ لہر میں کمی آنے سے شہر میں موسم عمومی طور پر معتدل رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں خنکی محسوس کی جا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز کم سے کم درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے جبکہ جمعرات کو یہ حد 10 تا 12 ڈگری تک پہنچ سکتی ہے۔

جمعرات کی صبح شہر میں دھند چھانے کے باعث حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے اور صوبے کے میدانی علاقوں میں بھی صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان موجود ہے جس سے ٹریفک اور نقل و حمل پر ہلکا سا اثر پڑ سکتا ہے۔

Related Posts