امریکی حملوں کا خوف یا کچھ اور؟ ایران نے مظاہرین کو پھانسی دینے کا امکان رد کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مظاہرین کو پھانسی

ایرانی حکومت نے خطے میں بڑھتے ہوئے امریکی حملوں کے خوف کے دوران مظاہرین کو پھانسی دینے کا امکان رد کردیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پھانسی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا (فاکس نیوز) کو انٹرویو دینے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وضاحت کی کہ ایرانی حکومت عوام کو پھانسی دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی بلکہ پھانسی دینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے 10روزہ احتجاج کو پر امن بھی قرار دیا۔

انٹرویو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں معاشی مشکلات کے خلاف 10 روز تک پر امن احتجاج ہوا، پھر 3 روز تک تشدد ہوا جو اسرائیل نے منظم کیا تھا۔ مظاہروں میں موجود بعض افراد کو بیرونِ ملک سے عناصر کنٹرول کر رہے تھے۔ کچھ نے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے خلاف داعش طرز کی دہشت گردی ہوئی اور ایرانی پولیس اہلکاروں کو زندہ جلا دیا گیا۔ تاہم اب ملک میں جاری مظاہروں کی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے اور ایران میں امن بحال ہوچکا ہے، یقین سے کہتا ہوں کہ ایرانی حکومت کا پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں۔

Related Posts