ملک بھر میں دھند، شاہراہیں مختلف مقامات پر بند، پروازیں منسوخ

تازہ ترین

تازہ ترین

پروازیں منسوخ
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر میں دھند کے باعث قومی شاہراہوں کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جبکہ کراچی اور لاہور سمیت مختلف ائیرپورٹس پر متعدد پروازیں منسوخ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال دئیے۔ شدید دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہ پر حدِ نگاہ متاثر ہونے لگی۔ اسلام آباد لاہور موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔موٹر وے ایم 3 اور ایم 4 بھی مختلف مقامات پر بند ہے۔اسلام آباد ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے پر بھی ٹریفک روک دی گئی۔

دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متأثر ہوا۔ بیرون ملک جانے اور آنے والی 5پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے کراچی میں بھی متعدد پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں۔انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز سے متعلق تازہ معلومات حاصل کریں تاکہ غیر ضروری مشکلات سے بچا جا سکے۔

کراچی کے شہریوں کو سڑکوں پر آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔خاص طور پر کراچی کے علاقے ملیر، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، گلشنِ معمار اور بحریہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے ہیں، جس سے کئی مقامات پر حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہو گئی۔

Related Posts