تمام اشارے مل گئے، ایران پر حملہ کب ہوگا؟ برطانوی میڈیا نے بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران پر حملہ
(فوٹو: آن لائن)

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے، جب کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، فوجی نقل و حرکت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات سے خطہ پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق رائٹرز نے باخبر مگر نام ظاہر نہ کرنے والے مغربی اور یورپی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایران پر امریکی حملہ قریب دکھائی دے رہا ہے اور یہ کارروائی آئندہ 24 گھنٹوں، بلکہ چند گھنٹوں میں بھی ہو سکتی ہے۔

رائٹرز نے ایک مغربی فوجی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ تمام اشارے اس بات کی جانب ہیں کہ امریکی حملہ ناگزیر ہے، تاہم یہ بھی کہا گیا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ غیر یقینی فضا قائم رکھنا اپنی حکمتِ عملی کا حصہ سمجھتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی میڈیا نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ایران پر حملہ کرے گا اور اس کے تمام اشارے مل گئے ہیں جبکہ خدشہ یہ ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی حملہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ دعویٰ برطانوی خبر ایجنسی کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ مغربی فوجی حکام کے مطابق امریکی حکمت عملی حملے کو غیر متوقع رکھنے پر مرکوز ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا آئندہ چند روز میں ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا ماننا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں مداخلت کا فیصلہ کرچکے ہیں، تاہم حملے کی وسعت، طریقہ کار اور وقت کو طے کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین پر تشدد اور قتل کی صورت میں ایران پر سخت حملے کی دھمکی دی تھی۔

دوسری جانب ایرانی حکومت نے امریکی صدر کی دھمکی پر خطے میں موجود امریکی اڈوں سمیت دیگر اہداف کو نشانہ بنانے کی جوابی دھمکی دی جبکہ خطے کے متعدد ممالک اپنے شہریوں کو پہلے ہی ایران چھوڑنے کی واضح ہدایات دے چکے ہیں جن میں بھارت، اٹلی، اسپین اور پولینڈ شامل ہیں۔

Related Posts