لاہور: عدالت نے گجرات کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر شریک ملازمان پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں فردِ جرم احتساب عدالت لاہور نے عائد کی اور ملزمان کو فردِ جرم پڑھ کر سنائی گئی جبکہ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ کرپشن ریفرنس پر سماعت اے ٹی سی لاہور کے جج رانا عارف نے کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مجھے عمران خان کے ساتھ رہنا ہے، اللہ نے میری جان کسی مقصد کیلئے بچائی ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھا، آئندہ بھی رہوں گا، ڈیل کی باتیں کرنے والے منہ بند رکھیں۔
جون 2024 میں کی گئی گفتگو کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے جان لیں، سوا سال جیل میں گزارے ہیں، وہاں گرنے سے میری 5 پسلیاں ٹوٹ گئیں، اللہ تعالیٰ نے کسی مقصد کے تحت میری جان بچائی۔ نہ میری کسی سے ڈیل نہ ہی مذاکرات ہوئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








