ملک بھر میں جمعرات 15 جنوری 2025 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 500روپے سے بھی زائد کی کمی ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 82ہزار 462روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3ہزار172 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 13ہزار 633روپے پر آ گیا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 2ہزار 908 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 177 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 37 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 601 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1.50 ڈالر کمی کے بعد 89.50 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، 24 قیراط چاندی فی تولہ 150روپے سستی ہو کر 9 ہزار 425روپے جبکہ 10 گرام چاندی 129روپے کمی کے بعد 8 ہزار 80روپے پر آ گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








