پیرس بلا رہا ہے! دنیا بھر کے نوجوانوں کیلئے مکمل فنڈڈ یوتھ ورلڈ سمٹ؛ جانیں اپلائی کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

یوتھ ورلڈ سمٹ 2026 کا انعقاد 11 سے 14 جون 2026 تک پیرس، فرانس میں کیا جائے گا۔ چار روزہ اس عالمی سمٹ میں دنیا بھر سے نوجوان رہنماؤں، طلبہ، پروفیشنلز اور سماجی کارکنوں کو شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اس سمٹ کا اہتمام سینٹر فار انٹرنیشنل پالیسی اینڈ سسٹین ایبلٹی (CIPS) کر رہا ہے جو کینیڈا میں قائم ایک عالمی تنظیم ہے۔ یہ ادارہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، پائیدار ترقی کے فروغ اور شمولیتی پالیسیوں کے لیے دنیا بھر میں سرگرم عمل ہے۔

سمٹ کا مقصد نوجوان قیادت کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں لیڈرشپ، عالمی امن، پائیدار ترقی، یوتھ پالیسی اور درپیش عالمی چیلنجز پر بامعنی مکالمہ، سیکھنے اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پر نوجوان شرکاء نہ صرف اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے بلکہ انہیں عملی شکل دینے کے لیے عالمی سطح پر نیٹ ورکنگ کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

اہلیت کے معیار کے مطابق 17 سے 46 سال کی عمر کے نوجوان اس سمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ تمام ممالک اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں طلبہ، یونیورسٹی اسٹوڈنٹس، پروفیشنلز، انٹرپرینیورز، ریسرچرز، ایکٹیوسٹس اور رضاکار شامل ہیں درخواست دینے کے اہل ہیں۔ کسی مخصوص شعبے یا قومیت کی پابندی نہیں جبکہ تنوع کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔ درخواست دہندگان کے لیے IELTS یا کسی دیگر زبان کے ٹیسٹ کی شرط نہیں رکھی گئی البتہ امیدوار کا جون 2026 میں سفر کے لیے دستیاب ہونا ضروری ہے۔

سمٹ کے لیے کل 100 سکالرشپس فراہم کی جائیں گی جن میں مکمل اور جزوی فنڈڈ مواقع شامل ہیں۔

مکمل فنڈڈ aسکالرشپس (40 نشستیں) کے تحت منتخب امیدواروں کو آمد و رفت کیلئے راؤنڈ ٹرپ ایئر ٹکٹ، مشترکہ رہائش (ہاسٹل یا ہوٹل)، روزانہ کھانے اور کافی بریکس، تمام سیشنز اور ورکشاپس تک مکمل رسائی، نیٹ ورکنگ کے مواقع، سرٹیفکیٹ، پریمیم میَرچنڈائز، فرانس ویزا کے لیے آفیشل انویٹیشن لیٹر، ویزا سپورٹ اور مقامی سطح پر مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔

جزوی فنڈڈ سکالرشپس (60 نشستیں) کے تحت شرکاء کو روزانہ کھانے اور کافی بریکس اسپیکنگ کا موقع، تمام سیشنز تک رسائی، نیٹ ورکنگ، سرٹیفکیٹ، میَرچنڈائز اور ویزا کے لیے انویٹیشن لیٹر کے ساتھ معاونت فراہم کی جائے گی۔

درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو CIPS کی آفیشل ویب سائٹ

Youth World Summit Paris 2026

پر جا کر آن لائن فارم مکمل کرنا ہوگا۔ مکمل اور جزوی فنڈڈ دونوں کیٹیگریز کے لیے ایک ہی درخواست فارم استعمال کیا جائے گا۔ سکالرشپ کیٹیگری کے لیے 17.99 امریکی ڈالر بطور درخواست فیس مقرر کی گئی ہے جو منتخب ہونے کی صورت میں واپس کر دی جائے گی۔

درخواست فارم میں ذاتی معلومات، تعلیمی پس منظر، تجربات، شرکت کی وجہ اور موٹیویشن بیان کرنا ضروری ہوگا۔ انتخاب کا عمل میرٹ اور مسابقتی بنیادوں پر ہوگا اس لیے امیدواروں کو جلد اور مضبوط درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسکالرشپ درخواستوں کی آخری تاریخ 30 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ یوتھ ورلڈ سمٹ 2026 نوجوانوں کے لیے ایک شاندار موقع ہے جہاں وہ عالمی سطح پر اپنی قیادت کی صلاحیتیں اجاگر کر سکتے ہیں، بین الاقوامی نیٹ ورک قائم کر سکتے ہیں اور پیرس جیسے خوبصورت شہر میں ایک یادگار تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار براہ راست آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔

Related Posts