ججوں کے بارے میں کچھ بولا تو پکڑے جاؤ گے؟ توہین جج کے الزام میں 8 افراد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور میں عدالت عالیہ کے ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور نازیبا مواد پھیلانے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ججوں کی توہین، طنز اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک منظم اور مربوط مہم چلا رہے تھے۔

این سی سی آئی اے نے اس معاملے پر ایک تفصیلی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں جمع کرا دی ہے جس کی جانچ پڑتال جسٹس علی ضیاء باجوہ کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اس سے قبل این سی سی آئی اے کو حکم دیا تھا کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر ججوں کی توہین پر مبنی مواد پوسٹ کرنے والے تمام افراد کی مکمل فہرست فراہم کرے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ آن لائن حملوں کو روکنے میں کسی بھی آئندہ کوتاہی کی صورت میں متعلقہ ایجنسی کو جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ صوبے میں توہینِ عدالت کا پہلا مقدمہ درج کروائیں گی جس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین قریشی کو نامزد کیا جائے گا۔

Related Posts