معروف صحافی اور ٹی وی اینکر سید اقرار الحسن نے جمعرات کو 15 جنوری 2026 اپنی نئی سیاسی تحریک کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس تحریک کا نام عوام راج رکھا گیا ہے۔
اقرار الحسن نے کہا ہے کہ یہ تحریک پاکستان میں ایک ایسا جمہوری پلیٹ فارم بنانے کے لیے ہے جو واقعی عوام کی ملکیت ہو نہ کہ کسی خاندان یا فرد کی۔ انہوں نے موروثی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تحریک کی تمام سطحوں پر قیادت (یونین کونسل سے لے کر مرکزی چیئرمین تک) میرٹ کی بنیاد پر اندرونی الیکشن کے ذریعے منتخب کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں عوام راج پارٹی کے بانی نے کہا کہ ہم نے فوجی راج دیکھا، بھٹو راج، خان راج اور گورنر راج دیکھا لیکن اب اس ملک میں عوام راج ہو گا۔
ہم نے فوجی راج دیکھا، بھٹو راج، خان راج اور گورنر راج دیکھا، لیکن اب اس ملک میں “عوام راج” ہو گا۔
ایک جمہوری جماعت کے قیام کی تحریک کو ہم “پاکستان عوام راج تحریک” کا نام دے رہے ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ اس تحریک کو پاکستان کے حق میں بہتر کرے۔
اب راج کرے گی خلقِ خدا۔۔۔#عوام_راج— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) January 15, 2026
انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری جماعت کے قیام کی تحریک کو ہم پاکستان عوام راج تحریک کا نام دے رہے ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ اس تحریک کو پاکستان کے حق میں بہتر کرے۔اب راج کرے گی خلقِ خدا۔
ایک جمہوری جماعت کے قیام کی تحریک کو ہم پاکستان عوام راج تحریک کا نام دے رہے ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ اس تحریک کو پاکستان کے حق میں بہتر کرے۔
ان کا واضح موقف ہے کہ وہ خود کسی سرکاری عہدے (جیسے وزیراعظم) کے امیدوار نہیں ہوں گے بلکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں اور عام شہریوں کو اقتدار تک پہنچانے کا موقع دیں گے۔
اقرار الحسن نے موجودہ سیاسی نظام کو دنیا کی سب سے بڑی آمریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شخصیت پر مبنی سیاست کے بجائے حقیقی نیا پاکستان بنانا مقصود ہے۔
تحریک کا آغاز انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل سے ہو رہا ہے جو ملک بھر میں بنائی جائیں گی اور پھر یہ کھلے ووٹنگ کے ذریعے ایک منظم سیاسی جماعت کی شکل اختیار کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








