وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں 14 جنوری 2026 کو ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں کو دودھ کی فراہمی سے متعلق قانون پر پر دستخط کیے۔ یہ قانون اسکولوں میں مکمل دودھ اور 2 فیصد دودھ دوبارہ دستیاب کرنے کی اجازت دیتا ہے جو کئی سالوں سے محدود تھا۔
تقریب کے دوران کئی بچے بھی موجود تھے جن میں ایک پہلی جماعت کا طالب علم جیسے (Jesse) تقریباً 6-7 سالہ آگے بڑھا اور صدر ٹرمپ کو دودھ کی پیداوار اور پروسیسنگ کے عمل کے بارے میں بہت احسن انداز میں آگاہ کیا۔ بچے نے بتایا کہ دودھ گائے سے حاصل ہوتا ہے پھر اسے پروسیس کیا جاتا ہے تاکہ یہ محفوظ اور استعمال کے قابل ہو جائے۔
President Trump gives 6-year-old boy a presidential challenge coin for explaining the process of milk #AmericaReports
Watch Now:https://t.co/xFl9bN5g0j— America Reports (@AmericaReports) January 15, 2026
صدر ٹرمپ بچے کی معلومات اور ذہانت سے بہت متاثر ہوئے اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ معلوم نہیں تھا بعد ازاں صدر نے اعلان کیا کہ وہ اس بچے کو ایک خصوصی میڈل دیں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ میڈل عام طور پر بڑے لوگ اور سیاستدان حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آج وہ اسے اس چھوٹے بچے کو دے رہے ہیں جو واقعی لائق ہے۔
یہ لمحہ نہ صرف بہت پیارا تھا بلکہ وائرل بھی ہو گیا جسے لوگوں نے ایک خوبصورت اور دلچسپ واقعہ قرار دیا۔ یہ تقریب بچوں کی غذائیت، دودھ کی اہمیت، اور امریکی ڈیری فارمرز کی حمایت کے لیے منعقد کی گئی تھی اور بچے کی شرکت نے اس تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








