عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت بدستور 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہی مقرر رہے گی۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عام طور پر ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جاتی ہیں تاہم اس بار عالمی رجحان کے برعکس حکومت نے قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








