بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے جبکہ محدود پیمانے کی اس ممکنہ فوجی کارروائی کو حملے کی بجائے سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور نیتن یاہو کی ناراضگی میں یہ شامل ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کی حماس سے قربت میں اضافہ ہوا۔ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو وہ سرجیکل اسٹرائیک ہوسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق اسرائیل نے واضح طور پر کہا کہ کوئی بھی مسلم ملک جوہری طاقت نہ رکھے جبکہ نیتن یاہو کو شک ہے کہ پاکستان کسی نہ کسی طرح جوہری ٹیکنالوجی کے ذریعے ایران کی مدد کر رہا ہے، ایران کا مقصد ہی اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔ اس لیے اسرائیل پاکستان کو پراکسی دشمن سمجھ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر اسرائیل نے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کا فیصلہ کرلیا تو نیتن یاہو سرجیکل پریسیژن اور تکنیکی برتری کا استعمال کریں گے۔ ایران پر اسرائیل کے حالیہ آپریشنز کے تناظر میں سرجیکل اسٹرائیک کے دوران موساد کی مدد حاصل کرسکتے ہیں، کسی ہائی پروفائل شخصیت، اہم تنصیبات اور اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








