کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک اور نفسیاتی حد عبور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں میں مثبت رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی کا رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے آغاز پر ہی 1800سے زائد کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آج کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 83 ہزار 338 پوائنٹس تک بلند ہوا اور کچھ ہی دیر بعد انڈیکس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 575پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔
بعد ازاں کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈکس 3 ہزار 152 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 84 ہزار 600 سے تجاوز کرگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آج ڈیڑھ گھنٹے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 1.7 فیصد تک اوپر چلا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








