ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 500روپے سے بھی زائد کی کمی ہوئی تھی، جبکہ گزشتہ روز جمعہ 16 جنوری کو سامنے آنے والی پیشرفت کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمت مستحکم ہے جو آج دوپہر تک برقرار رہیں گی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا دو روز قبل کہنا تھا کہ ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 82ہزار 462روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3ہزار172 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 13ہزار 633روپے پر آ گیا۔سونے کی یہ قیمت تاحال بغیر کسی کمی بیشی کے اسی سطح پر برقرار ہے۔
دو روز قبل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 2ہزار 908 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 177 روپے مقرر کردی گئی، اور تاحال یہ نرخ برقرار ہیں۔

دوسری جانب دو روز قبل عالمی منڈی میں سونا 37 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 601 ڈالر فی اونس کی سطح پر آیا تھا، جو اب بھی برقرار ہے تاہم گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1ڈالر کے اضافے کے ساتھ 90اعشاریہ 50ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں دوروز قبل کمی دیکھی گئی، 24 قیراط چاندی فی تولہ 150روپے سستی ہو کر 9 ہزار 425روپے جبکہ 10 گرام چاندی 129روپے کمی کے بعد 8 ہزار 80روپے پر آ گئی۔یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








