مکران: ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی غیرمعمولی طور پر سبز ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سمندر کا پانی
(فوٹو: آن لائن)

مکران کے ساحلی علاقوں میں سمندری پانی غیر معمولی طور پر سبز رنگ کا ہوگیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ نظارہ کائی جمع ہونے کے باعث سامنے آیا۔

تفسیلات کے مطابق گوادر، پسنی، جیوانی اور اورماڑہ میں الجی(کائی) جمع ہونے سے آکسیجن کی سطح میں کمی ہوئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کا کہنا ہے کہ الجی بلوم(کائی) کے باعث سمندری حیات کو شدید نقصان پہنچا اور درجنوں مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کا مزید کہنا ہے کہ مکران کے ساحل پر گٹار فش سمیت تقریباً 200 سمندری سانپ مردہ پائےگئے جبکہ بدبو اور تعفن سے ساحلی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے، الجی بلوم قدرتی عمل ہے مگر فوری اثرات خطرناک ہیں۔

ماہرین ماحولیات نے ماہی گیروں سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں سمندر نے رنگ کا خزانہ اگل دیا، پسنی سے جیوانی تک سمندری پانی کا رنگ سبز ہوگیا، یہ قدرتی نظارہ عوام اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

دسمبر 2025 میں پسنی سے جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہونے کی وجہ نوکٹیلوکا بلوم کو قرار دیا گیا۔۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے کہا کہ نوکٹیلوکا بلوم نومبر سے فروری کے دوران ہر سال ظاہر ہوتا ہے۔

Related Posts