مالی سال کی پہلی ششماہی، ملکی تجارت کو بڑا جھٹکا، برآمدات کتنی کم ہوگئیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

برآمدات
(فوٹو: آن لائن)

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2025) کے دوران ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملکی تجارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شعبوں کی برآمدات میں نمایاں کمی ہوئی۔ غذائی اجناس کی برآمدات میں 40.29 کمی ہوئی جن کے حجم کا تخمینہ 2ارب 36کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں یہ حجم تقریباً 4ارب ڈالرز تھا۔

ٹیکسٹائل برآمدات میں معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا۔ چاول کی برأمدات میں 49اعشاریہ 90 فیصد جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں 36اعشاریہ 80فیصد کمی ہوئی۔ مقامی خشک میوہ جات کی برآمدات 63اعشاریہ 78 فیصد تک گر گئیں۔ پلاسٹک کے سامان کی برآمدات میں بھی 43اعشاریہ 66فیصد کمی دیکھی گئی۔

اسی طرح فارماسوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 28اعشاریہ 67فیصد کمی ہوئی۔ ٹرانسپورٹ کے سامان کی برامدات 36 اعشاریہ 51فیصد کم ہوگئئں جبکہ ٹیکسٹائل برآمدات معمولی اضافے کے ساتھ 9ارب 16کروڑ ڈالرز کے بہتر حجم تک جا پہنچیں۔

Related Posts