عوام کو مردہ مرغیاں کھلانے کا سلسلہ نہ تھم سکا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

تازہ ترین

تازہ ترین

مردہ مرغی
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو مردہ مرغیاں کھلانے والے مافیا کے خلاف اٹک میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 ہزار 500کلوگرام سے زائد مردہ مرغیوں سے بھری ہوئی گاڑی پکڑ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والی مردہ مرغیوں کا وزن 1 ہزار 800 کلوگرام ہے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیاں قبضے میں لینے کے ساتھ ہی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم اس کے پاس مردہ مرغیوں کا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

ملزم یہ مردہ مرغیاں مختلف ہوٹلز میں سپلائی کرنے والا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موقعے پر ہی تمام مردہ مرغیوں کو تلف کردیا۔ گاڑی اور ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس کے بعد مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کا منظم دھندہ اپنے عروج پر پہنچ گیا، اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سومار گوٹھ ناکے پر رات کے اندھیرے میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے جولائی کے دوران سومار گوٹھ ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھری سوزوکی تحویل میں لے لی۔سوزوکی میں 200 سے زائد معدہ مرغیاں تھیں جسے ایک ہوٹل میں پہنچانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

Related Posts