ناسا انسان کو دوبارہ چاند پر بھیجنے کیلئے تیار، 4خلا بازوں کی شمولیت کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

چاند
(فوٹو: آن لائن)

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے انسان کو دوبارہ چاند پر بھیجنے کے مشن میں 4خلابازوں کی شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے مشن کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا نے مشن کی جانب ایک اور اہم قدم بڑھاتے ہوئے خلائی مشن آرٹیمس ٹو کا راکٹ لانچنگ پیڈ تک پہنچا  دیا،جبکہ یہ تاریخی مشن 6 فروری 2026 کو روانہ ہوگا،حکام کا کہنا ہے کہ اس مشن میں چارخلا باز شامل ہوں گے۔

چاروں خلا بازوں کو چاند کےگردچکر لگانے کے بعد بحفاظت زمین پر واپس اتارا جائے گا،آرٹیمس ٹو مشن کا دورانیہ دس دن ہوگا اور یہ مستقبل کے چاند مشنز کے لیے ایک اہم آزمائشی مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ناسا کے مطابق آرٹیمس 2 کے بعد آنے والے مشن میں خلاباز چاند پر اتریں گے جو انسان کیلئے چاند کی از سر نو تسخیر کا تاریخی لمحہ قرار دیا جارہا ہے۔ ماضی میں کی گئی چاند کی تسخیر کو 53سال گزر گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انسان نے پہلی بار 14دسمبر 1972 کو چاند پر قدم رکھا تھا۔ ناسا کا آرٹیمس پروگرام خلائی تحقیق میں نئے باب کا آغاز سمجھا جارہا ہے ، جس سے خلائی تحقیق میں مزید آسانی کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts