شعبان کے چاند کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےساتھ زونل کمیٹی ممبرز بھی شریک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں محکمہ موسمیات،ماہرین فلکیات اور متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
پشاور، لاہور، کراچی،کوئٹہ، مظفرآباد و گلگت میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
شعبان المعظم کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








