پاکستان کا نشانہ دنیا پر بھاری، محمد فاروق ندیم نے عالمی ریکارڈ کے ساتھ ایشیا فتح کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فاروق ندیم، فائل فوٹو

پاکستان کے محمد فاروق ندیم نے ایشیائی شاٹ گن چیمپئن شپ میں مردوں کے انفرادی ٹریپ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے 30 میں سے 27 اہداف کو نشانہ بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ قازقستان کے میکسم بیداروف نے 26 اسکور کے ساتھ چاندی جبکہ کویت کے الفیحان نے 20 اسکور کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

فاروق ندیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں ساتویں نمبر پر رہے تھے، تاہم بعد ازاں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پوڈیم تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ یہ تمغہ چیمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی اور اب تک واحد کامیابی ہے۔

خواتین کے انفرادی ٹریپ مقابلے میں چائنیز تائی پے کی وان یو لیو نے 30 میں سے 24 اہداف کو نشانہ بنا کر سونے کا تمغہ جیتا۔ ان کی اس کارکردگی نے نیا ایشیائی اور عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ قازقستان کی ابراگیمووا الیینووا نے 23 اسکور کے ساتھ چاندی جبکہ چین کی شین یو فان نے 17 ہٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

خواتین کے ٹیم ٹریپ مقابلے میں بھی قازقستان نے غلبہ حاصل کرتے ہوئے پانچ راؤنڈز میں مجموعی طور پر 235 پوائنٹس کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔ چائنیز تائی پے نے 316 پوائنٹس کے ساتھ چاندی جبکہ کویت نے 315 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اختتامی تقریب میں تمغے قطر اولمپک کمیٹی کے پہلے نائب صدر محمد بن یوسف المانع، سری لنکا کے سفیر، قطر شوٹنگ اینڈ آرچری فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل جاسم شاہین السلیطی اور کویتی و عرب شوٹنگ فیڈریشنز کے سیکریٹری جنرل عبید مناحی العثیمی نے تقسیم کیے۔

Related Posts