آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے پی ٹی اے ٹیکس میں بھاری کمی کر دی، تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی فون، فائل فوٹو

حکومت نے استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی کسٹمز ویلیو میں کمی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس جیسے مہنگے ماڈلز پر عائد پی ٹی اے ٹیکس میں بھی نمایاں کمی آ گئی ہے۔

چونکہ پی ٹی اے ٹیکس کا حساب کسٹمز ویلیو، سیلز ٹیکس اور موبائل لیوی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اس لیے اس فیصلے کے بعد موبائل فون رجسٹریشن صارفین کے لیے نسبتاً سستی ہو گئی ہے۔

نئی مقرر کردہ ویلیوز کے مطابق پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن کی صورت میں آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس 55 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کے ذریعے رجسٹریشن پر یہ ٹیکس 70 ہزار روپے ہوگا۔

یہ کمی گزشتہ ٹیکس ریٹس کے مقابلے میں خاصی نمایاں ہے اور اس سے ان صارفین کو کچھ ریلیف ملا ہے جو طویل عرصے سے زیادہ رجسٹریشن فیس کا بوجھ برداشت کر رہے تھے۔

یہ فیصلہ اس انداز میں کیا گیا ہے کہ اس سے مقامی موبائل مارکیٹ میں خریداروں اور فروخت کنندگان دونوں کو فائدہ پہنچے۔

ایک ہی جھٹکے میں قانونی موبائل رجسٹریشن کی لاگت میں کمی آنے سے پاکستان میں اسمارٹ فونز کی قیمتیں اب عالمی منڈی کی قیمتوں سے زیادہ دور نہیں رہیں۔

Related Posts