سانگھڑ کے تھانہ چوٹیاریوں کی حدود میں واقع گاؤں کے وڈیرے کے بدمست بیٹے نے 14 سالہ لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا ڈلا اور لڑکی کی زبان تیز دھار آلے سے کاٹ دی۔
نجی چینل کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ورثا لڑکی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لیکر گئے جہاں طبی امداد کے بعد اسپتال حکام نے ورثا کو لڑکی کو اسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ دیا لیکن ورثا بغیر کسی میڈیکل کے اچانک اسپتال سے چلے گئے۔
دوسری جانب ایس ایچ او اعظم بھنگور نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع ملی ہے، ورثا سے تفصیلات لی ہیں مگر این سی درج کرکے ورثا کو میڈیکل سرٹیفکیٹ کیلئے لیٹر جاری کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، اگر ورثا نے مقدمہ درج کروایا تو قانونی تقاضے پورے کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








