ویڈیو: بدقسمتی سے ٹیم چھوڑنی پڑ رہی ہے۔بابر اعظم کا سڈنی سکسرز کو پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعظم
(فوٹو: آن لائن)

بگ بیش لیگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان کا سفر ختم ہوگیا، بابر اعظم نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ٹیم چھوڑنی پڑ رہی ہے۔ اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بابر اعظم کی ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کیلئے عدم دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان کی قومی ٹیم کے کیمپ کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سڈنی سکسرز نے کہا کہ بابر اعظم کو آئندہ اسائنمنٹس کیلئے لگائے جانے والے کیمپ کیلئے واپس بلایا گیا۔ بابر اعظم اب بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے بقیہ میچز اور فائنلز سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ سڈنی سکسرز انتظامیہ نے بی بی ایل میں شرکت پر بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے سڈنی سکسرز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت لطف اندوز ہوا، بدقسمتی سے مجھے یہ ٹیم چھوڑنی پڑ رہی ہے۔اچھی یادوں کے ساتھ یہاں سے واپس جارہا ہوں۔

ویڈیو پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ سڈنی سکسرز کے مداحوں نے مجھے سپورٹ کیا، اس کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ سڈنی سکسرز کا چیلنجر فائنل ہوبارٹ ہیوریکنز کے خلاف کل ہوگا۔ چیلنجر جیتنے والی ٹیم کو بی بی ایل کے فائنل میچ میں اتوار کو پرتھ اسکارچرز کا سامنا کرنا ہوگا۔ فائنل میچ میں جیتنے والی ٹیم بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت سکے گی۔

Related Posts