کراچی کی سڑکوں کی تعمیر نو: وزیر اعلیٰ نے 13ارب گرانٹ کی منظوری دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے شہرِ قائد کی سڑکوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے 13 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی زیر صدارت سڑکوں کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا  جس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے شہر کی 409 خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی نشاندہی کی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ  نے کہا کہ 7 اضلاع میں 400 سڑکوں پر پیچ ورک، 9 کی مکمل تعمیر نو ہوگی، سڑکوں، سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ  12.57 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ  نے اس موقعے پر شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے 21.53 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دے دی جب کہ 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے لیے بھی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔۔

سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ عوامی سہولت اور شہری تحفظ سندھ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، سڑکوں کی بحالی سے آمد و رفت میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔وزیر اعلیٰ نے شہر کی 26 بڑی سڑکوں کی بحالی کیلئے   تمام منصوبوں پر شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کی ہدایات بھی دیں۔

Related Posts