حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیمز کی شرحِ منافع تبدیل کردی، نئی شرح کے اطلاق کی تاریخ سمیت دیگر تفصیلات سامنے آگئیں۔
حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرحِ منافع کا اطلاق 23 جنوری سے ہوگا۔ بعض اسکیموں کی شرحِ منافع کم کردی گئی جبکہ چند اسکیمز کی شرح گزشتہ سطح پر برقرار ہے۔ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیشن کی سالانہ شرحِ منافع 9.6فیصد سے کم کرکے 9.4فیصد کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.2فیصد سے کم کرکے 9اعشاریہ 96فیصد کی گئی ہے۔ 3 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 10 فیصد کی بجائے 9اعشاریہ 64فیصد دیا جائے گا جبکہ 6ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع 9.9فیصد سے کم کرکے 9اعشاریہ 56فیصد کی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر مجموعی منافع بھی کم کردیا گیا ہے، تاہم بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافعے کی شرح 12 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔ اسی طرح پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر 12 فیصد، سیونگ اکاؤنٹ پر 9 فیصد اور سروا اسلامک اسکیموں پر بھی مناع کی شرح میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








