پنجاب کے تاریخی شہر سرگودھا میں میاں بیوی نے خودکشی کرلی، سنگین انکشافات پر مبنی خاتون کے ویڈیو بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔عوام کا کہنا ہے کہ جب تک رشوت خوری کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا، ہمارے معاشرے میں ایسے واقعات اور خودکشیاں ہوتی رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ تھانے والے میاں بیوی کو مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے کہ ہمیں 5 تولے سونا اور 25 لاکھ رشوت دے دو۔ رشوت نہ دی تو جسمانی ریمانڈ اور تشدد کیا جائے گا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں خاتون نے کہا کہ ہم مزید ذلت برداشت نہیں کرسکتے تھے، جس سے بچنے کیلئے اپنی مرضی سے زہریلی گولیاں کھائی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جن اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے 5 تولے سونا اور 25 لاکھ رشوت کا مطالبہ کیا، ان سے تفتیش ہوگی۔
خاتون کے آخری بیان کے مطابق جاوید خالد نامی پولیس افسر نے میاں بیوی کو بلیک میل کیا اور سونے اور لاکھوں روپے رشوت کا مطالبہ کیا، جس سے تنگ آ کر انہوں نے زہر پی لیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ہم محنت مزدوری کرکے کھاتے ہیں، اتنے پیسے کہاں سے دیں۔
پولیس میں چھپی کالی بھیڑیں غریبوں کو بلیک میلنگ کرکے موت کی نیند سلا دیتی ہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو نوٹس لینا چاہیے
لاہور پولیس کے آفیسر کی بلیک میلنگ سے تنگ ا کر سرگودھا کے میاں بیوی نے زہر کھا زندگی کا خاتمہ کر لیاخاتون کے آخری بیان کے مطابق جاوید خالد نامی پولیس… pic.twitter.com/XN34nNBMg6
— چوہدری قاسم (@qasm588) January 20, 2026
ویڈیو بیان میں خاتون نے اعتراف کیا کہ انہیں کسی اور نے زہر نہیں دیا بلکہ انہوں نے خود زہر پیا۔ خاتون کا تعلق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاؤں میرو والا سے بتایا جاتا ہے۔ میاں بیوی نے بلیک میلنگ سے تنگ آ کر زہر پیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








