صرف 2 چیک باؤنس ہوئے، فراڈ کی خبروں پر پاکستانی کرکٹرز کا ردِ عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

کرکٹرز
(فوٹو: جیو نیوز)

سابق اور موجودہ پاکستانی کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کمپنی میں کی گئی تھی اور ہمارے ساتھ کوئی فراڈ نہیں ہوا۔ صرف 2 چیک باؤنس ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کمپنی ہم سے رابطے میں ہے، مارچ 2026 تک تمام پیمنٹ کلیئر کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے، صرف 2 چیک باؤنس ہوئے ہیں۔ہم سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی رابطہ کیا تھا۔

کھلاڑیوں کا محسن نقوی کہنا تھا کہ کہ ابھی تک کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اگر کچھ ہوا تو بتادیں گے۔ ہمیں مارچ تک پیمنٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، کمپنی کا مالک دبئی میں ہے اور ہم سے رابطے میں ہے۔

اس سے قبل سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق  کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی کسی پلیٹ فارم پرباضابطہ شکایت درج نہیں کرائی تھی، نہ ہی کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مسئلہ حل کرانےکے لیے رابطہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹرز نےسابق کپتان کی دیکھا دیکھی میں کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی، موجودہ کرکٹرز میں سابق اور موجودہ کپتانوں کےنام بھی شامل ہیں، بعض کرکٹرز نے براہ راست بھی کاروباری شخص کےساتھ سرمایہ کاری کی،کرکٹرز نے غیر معمولی منافعے کے چکر میں کروڑوں گنوا دئیے تھے۔

Related Posts