بھارتی شہر بھوپال میں محبت کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ خاتون کا راز پانچویں شادی کے بعد کھلنے پر عدالت نے 2سال قید کا سخت فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون نے اپنی سابقہ چار شادیوں کی حقیقت چھپا کر ایک وکیل سے پانچویں شادی کر لی۔ جب معاملہ عدالت تک پہنچا تو سچ سامنے آتے ہی عدالت نے خاتون کو مجرم ٹھہراتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت کو بیان دیتے ہوئے وکیل نے بتایا کہ خاتون نے خود کو طلاق یافتہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی پہلے صرف ایک ہی شادی ہوئی تھی۔ وکیل نے خاتون پر اعتماد کرتے ہوئے اس سے شادی کر لی۔ لیکن خاتون پہلے ہی 4شادیاں کرچکی تھی۔
حقیقت کھلنے پر وکیل کو بھی احساس ہوا کہ خاتون نے اپنے پانچویں شوہر کو کسی بھی شادی کی اطلاع نہیں دی، جس پر یہ معاملہ عدالت میں پہنچا تو یہ راز بھی کھلا کہ خاتون نے شادی کیلئے غلط معلومات اور جعلی دستاویزات کا سہارا لیا تھا۔
یہی نیہں، بلکہ خاتون نے نہ صرف اپنی پچھلی شادیوں کی بات چھپاتے ہوئے عدالت کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ وکیل نے ثبوتوں کے ساتھ بتایا کہ خاتون نے جان بوجھ کر سچائی چھپائی تاکہ وہ ایک اور شادی کر سکے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران جج نے واضح طور پر کہا کہ یہ محض ذاتی دھوکے کا معاملہ نہیں بلکہ قانون کے ساتھ بھی فریب ہے۔ شادی جیسے مقدس رشتے میں اس طرح کی دھوکہ دہی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
بعد ازاں تمام شواہد اور گواہوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے خاتون کو قصوروار ٹھہرایا اور دو سال قید کی سزا سنائی۔متاثرہ وکیل کا کہنا تھا کہ دھوکے کے باعث وہ ذہنی اور سماجی دونوں طرح کی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








