کراچی: ناظم آباد میں گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 7گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

تازہ ترین

تازہ ترین

آگ لگ گئی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ ناظم آباد نمبر 4 میں پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

ترجمان فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ 2 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ کس وجہ سے لگی، اس پر تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں سانحہ گل پلازہ کو غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے واقعے کا مقدمہ سانحے کے 8روز بعد نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

 سانحہ گل پلازہ کا ذمہ دار نامعلوم افراد کی غفلت اور لاپرواہی کو قرار دیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہاگیا کہ گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی سے قبل حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق آتشزدگی کے وقت گل پلازہ میں لائٹس اور کئی دروازے بند تھے، جس کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی اور بڑا نقصان ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں تحقیقات کے بعد نامعلوم افراد کی جگہ باضابطہ نام شامل کیے جائیں گے۔

 

Related Posts