پاکستانی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے ٹیم کے نام سامنے رکھے۔
پاکستانی اسکواڈ:
فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق، ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
پریس کانفرنس میں عاقب جاوید نے بتایا کہ ٹیم کا انتخاب کرکٹ کی موجودہ صورتحال اور سری لنکا میں ہونے والے میچز کے حساب سے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر فارمیٹ کے لیے ایک ہی کھلاڑی کا انتخاب ممکن نہیں ہوتا، اس لیے اسکواڈ میں بہترین کمبی نیشن پر توجہ دی گئی ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ میچز ایک ہی مقام پر ہونے سے ٹیم کو فائدہ ہو گا لیکن پھر بھی ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔ وہ خود اور ٹیم ورلڈکپ کے لیے پوری طرح تیار اور پرجوش ہیں۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے عثمان خان کی حالیہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم میں واپسی کے بعد فارم بہترین رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وکٹ کیپر کے طور پر صاحبزادہ فرحان بھی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن ان پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور وہ اسکواڈ کے اہم کھلاڑی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہیں اور پاکستان اپنی مہم کا آغاز 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کرے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








