کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جانیکا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سردی کی شدت
(فوٹو: ڈان)

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کل تک کراچی کا کم از کم درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے جبکہ آج سردی کی شدت گزشتہ روز کے مقابلے میں کم ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا کم از کم درجہ حرارت 12.8ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کے تناسب کی شرح 47فیصد ہے۔ اس وقت شہر میں مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

ماہرین موسمیات کا ماننا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم شہر میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس ہوسکتی ہے۔

بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر کراچی کے بے شمار شہریوں نے اپنے معمولاتِ زندگی میں تبدیلی کرتے ہوئے گرم لباس کا استعمال شروع کردیا۔ سڑکوں، بازاروں اور گلیوں میں مرد، خواتین اور بچوں کا بدلا ہوا لباس سردی کی شدت میں اضافے کا عکاس ہے۔

Related Posts