معروف کامیڈین کپل شرما کے دی گریٹ انڈین کپل شو میں مستقل نشست پر براجمان رہنے والی ارچنا پورن سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ازدواجی زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ وقت بھی آیا کہ جب پیٹ پالنے کیلئے سی گریڈ فلمیں تک کرنی پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق ارچنا پورن سنگھ اور پرمیت سیٹھی نے شادی کے بعد زندگی کی 33 بہاریں دیکھیں، تاہم حال ہی میں ارچنا کے یوٹیوب چینل پر ارچنا پورن سنگھ نے کھل کر اپنی زندگی کے متعلق گفتگو کی، جبکہ دوسری جانب پرمیت سنگھ معیاری کرداروں کا انتظار کرتے رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا پورن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب شادی ہوئی تو مجھے محسوس ہوا کہ میں کمانے والی ہوں، اور کہیں نہ کہیں میں اپنی زندگی کے نسوانی پہلو کو دبا چکی تھی جس کی یہ خواہش رہی کہ مجھے کوئی سہارا دے۔
اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ ایک طرف تو میں یہ کہتی تھی کہ کوئی بات نہیں، میں کمائی کررہی ہوں اور دوسری جانب شوہر کو بھی کہتی تھی کہ وہ (معیاری کام کے انتظار میں) پروجیکٹس نہ ٹھکرائے۔ میں نے ممبئی میں زندہ رہنے اور گھر کا خرچ اٹھانے کیلئے سی گریڈ فلمیں بھی کیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں ارچنا پورن سنگھ کو
ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ میں نے اصول بنایا ہوا تھا کہ میں کام سے انکار نہیں کرتی تھی۔ اب کچھ کاموں سے انکار کردیتی ہوں۔ ہر کام کو ہاں کہنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ میں نے بہت خراب اور سی گریڈ فلمیں کیں۔ کیونکہ مقصد تو گھر چلانا تھا۔ مجھے محسوس ہوتا تھا کہ اگر میرا شوہر آگے بڑھے تو مجھے وہ نہیں کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ارچنا پورن سنگھ کے شوہر پرمیت نے کہا کہ میں ارچنا پورن سنگھ سے 7سال چھوٹا ہوں اور شاید اسی لیے اپنا کیرئیر بنانے میں مجھے وقت لگ گیا۔ میں یہ سمجھتا تھا کہ ارچنا کا کیرئیر بہت پہلے ہی بن گیا تھا۔ مجھے خوف تھا کہ اگر ایک بھی غلط قدم اٹھ گیا تو انڈسٹری سے باہر ہوسکتا ہوں۔ طویل عرصے تک میں نے ہیرو بننے کی بھی کوشش کی۔
ارچنا پورن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہیروئن بننا تو میں بھی چاہتی تھی لیکن میں نے اپنی عزتِ نفس نہیں کھوئی۔میں اینکر بنی، کامیڈی کی، سائیڈ رولز بھی قبول کیے۔ خراب اور سی گریڈ فلمیں بھی کیں لیکن اپنی عزتِ نفس برقرار رکھی۔ اگر عزت برقرار نہ رکھتی تو آج جہاں ہوں، وہاں نہ ہوتی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








