پاکستان میں بجلی اور گیس سبسڈی بی آئی ایس پی سے منسلک کی جارہی ہے۔عالمی بینک

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی بینک
(فوٹو: آن لائن)

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی سبسڈی بی آئی ایس پی (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) سے منسلک کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا میں ترقی کے موضوع پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے عالمی بینک نے ملک میں ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس بیس میں اضافے پر زور دیتے ہوئے ریونیو میں اضافے کیلئے آلودگی کی حوصلہ شکنی کی تجویز دی۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں تبصرہ کیا گیا کہ جنوبی ایشیا میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے کی جانب جا رہی ہے جبکہ پاکستان دنیا کے ایسے ممالک میں شامل ہے جہاں پانی کی سب سے زیادہ قلت ہے۔ اس کے باوجود یہاں پانی ضائع ہوتا ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ ملک میں ناقص آبپازی نظام اور غیر مؤثر زرعی طریقے پانی کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں۔ پنجاب میں جدید آب پاشی منصوبے کی موجودگی سے 57 فیصد پانی کی بچت ممکن ہوئی جبکہ فصلوں کی پیداوار میں بھی 14 سے 31فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان بجلی اور گیس کی سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک کر رہا ہے، سبسڈی اصلاحات سے غلط تقسیم، سرکلر ڈیٹ اور مالی نقصان میں کمی ہوگی۔ ایندھن پر سبسڈی سماجی تحفظ پروگرامز پر خرچ کی جاسکتی ہے۔

Related Posts