مصنوعی ذہانت کے ذریعے قرآن مجید کی تفسیر کیخلاف فتویٰ جاری، وجہ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

مصری دارالافتاء نے قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشنز کے استعمال کو ممنوع قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری دار الافتاء کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشنز پر اعتماد کرنا شرعی لحاظ سے ممنوع  ہے۔

دار الافتاء کا کہنا ہے کہ مستند ذرائع پر انحصار نہ کرنے سے گمراہ کن معلومات پھیلنے اور غلط فہمیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے، قرآن مجید کی آیات کی تفسیر کے لیے مستند تفاسیر، باوثوق مفسرین اور دینی اداروں سے رجوع کیا جائے۔

پیغمبروں سے بات کرنے کیلئے ایپ متعارف

عرب میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشنز میں چیٹ جی پی ٹی بھی شامل ہے، مصری دار الافتاء کا فتوی ایک سائل کے سوال کے جواب میں جاری کیا گیا۔

Related Posts