خیبر پختونخوا میں ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں گی؟ مکمل تفصیل جانیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی سے براہِ راست منسلک کر دیا ہے۔

نجی نیوز چینلنے دعویٰ کیا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے لیے سی پی فنڈ اکاؤنٹ رجسٹریشن ضروری ہے۔ مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ کروانے والے ملازمین کو نان کمپلائنٹ قرار دیا جائے گا اور ان کی تنخواہ روک دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 20 فروری 2026 کے بعد رجسٹریشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں جاری نہیں کی جائیں گی۔ مزید یہ کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین سی پی فنڈ اسکیم کے اہل نہیں ہیں اور انہیں اس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام ملازمین کی مالی شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ تمام اہل ملازمین کا سی پی فنڈ اکاؤنٹ باقاعدہ رجسٹر ہو اور تنخواہوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

Related Posts