کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں اسکول وین میں آگ لگ گئی، جس کے باعث بچوں میں بھگدڑ مچ گئی، آتشزدگی کے باعث متعدد بچے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کے علاقے میں اسکول وین میں ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ وین میں آگ لگنے کے بعد شہریوں نے بچوں کو ریسکیو کیا۔ وین میں موجود کئی بچے دھویں سے متأثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی
شاہ فیصل پل سے شاہ فیصل کالونی جانے والے راستے پر اسکول وین میں آگ لگ گئی، بچے معمولی متاثر، طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل فائر برگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا pic.twitter.com/Z7gZxunLJe— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) January 29, 2026
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد بھگدڑ مچنے سے بچے متأثر ہوئے، تاہم ایک رپورٹ میں ہسپتال ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آگ لگنے کے باعث کچھ بچے جھلس گئے۔ بچوں کے چہرے، بازو اور دیگر اعضاء متأثر ہوئے ہیں۔
بعد ازاں آگ پر قابو پالیا گیا۔ ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ حادثے سے متأثرہ تمام بچے محفوظ ہیں، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ بھگدڑ اور دھویں کے علاوہ ممکنہ طور پر آتشزدگی سے متأثرہ بچوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








