کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 6 ہزار 150 پوائنٹس کی مندی کے باعث 1 لاکھ 82 ہزار 230 پوائنٹس پر آگیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز 1 لاکھ 88 ہزار کی سطح پر ہوا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر 26 جنوری 2026 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 190,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔
یہ اضافہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے دیکھنے میں آیا جس میں بنیادی پالیسی ریٹ کے بارے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود گزشتہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم پیر کی صبح 11 بجے بینچ مارک انڈیکس ایک ہزار 146 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 90 ہزار کی حد عبور کرگیا۔مارکیٹ میں اہم شعبوں میں سرمایہ کاری دیکھی گئی جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








