قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کیلئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اعلان کپتان سلمان علی آغا نے کیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی ٹیم ک کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اچھی ہے۔ کوشش کریں گے، اچھا کھیلیں۔ آج کے میچ میں پاکستان 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ اترا ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہر شعبے میں آپشنز موجود ہیں۔ کوشش کریں گے آسٹریلیا کے خلاف اچھا کھیل کر اچھا ہدف دیں۔ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلین ٹیم کے کپتان ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ آج ہمارے 3 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔ پلیئرز کے پاس پاکستان کے خلاف کھیلنے کا اچھا موقع ہے۔ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے یہ ٹی 20 سیریز اہمیت کی حامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








