خاتون اور بچی کی ہلاکت فیک نیوز؟ بھاٹی گیٹ سانحے پر ڈپٹی اسپیکر کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

فیک نیوز
(فوٹو: آن لائن)

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں خاتون اور بچی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئے جسے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ  نے فیک نیوز قرار دے دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک صحافی نے سوال کیا کہ سر، بھاٹی گیٹ کے باہر حادثہ پیش آیا ہے جس میں خاتون اور ان کی 9ماہ کی بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ وہ فیک نیوز ہے۔

واقعے ک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صحافی نے کہا کہ سر خاتون کی اور بیٹی کی میتیں مل گئی ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ میں نے پتہ کرایا ہے۔ وہ فیک نیوز ہے۔ آپ چیک کرلیں۔

خیال رہے کہ خاتون اور بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹییم معطل کردی جن میں پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں۔

بھاٹی گیٹ کے قریب خاتون بچی کو لے کر بیٹھی تھی کہ اس کی 9 ماہ کی بچی مین ہول میں گر گئی، خاتون نے مبینہ طور پر بچی کو بچانے کیلئے خود چھلانگ لگا دی۔ افسوسناک واقعے کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئیں۔ خاتون کے اہل خانہ نے پنجاب حکومت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Related Posts