عمران خان کی آنکھ کا آپریشن رات کے اندھیرے میں ہوا۔ سہیل آفریدی

تازہ ترین

تازہ ترین

سہیل آفریدی
(فوٹو: ڈان)

صوابی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا آپریشن رات کے اندھیرے میں ہوا اور ان کی صحت کے متعلق خبر  بانی پی ٹی آئی کے خاندان سے چھپالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے ہاتھ ہمارے بڑوں نے کچے دھاگوں سے باندھ دئیے ہیں جنہیں توڑنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ اسٹریٹ موومنٹ سے ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

کارکنان سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ روز سیاسی کمیٹی اجلاس کے دوران دیکھا کہ سب میں غصہ پایا جاتا ہے۔ آپ کا وزیر اعلیٰ کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ کوئی اس ملک کی بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے نہ لگائے۔

خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ 8 فروری کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی اور اس روز عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں اور تمام سرگرمیاں بند رکھی جائیں۔ عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ اس بار عوامی طاقت کوئی نہیں روک سکے گا۔ ہم تاریخ بدل دیں گے۔

Related Posts