انڈر 19ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: وی نیوز)

انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں جبکہ انڈر 19 قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے مابین آج ہونے والا یہ میچ شائقین کرکٹ کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہمیشہ سنسنی خیز ثابت ہوتے ہیں، خصوصاً انڈر 19 سطح پر جہاں کئی بڑے نام اسی مرحلے سے گزر کر قومی کرکٹ ٹیم تک پہنچے۔

ماضی میں 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان متعدد یادگار مقابلے کھیلے جا چکے ہیں۔ 2006 کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، یہ وہ مقابلہ تھا جس نے قومی کرکٹ کو باصلاحیت کھلاڑی فراہم کیے۔

دوسری جانب قومی سطح پر پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی 20 میچز پر مبنی سیریز جاری ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے 3  ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے کر سات سال بعد سیریز جیت لی۔

پاکستان نے 3  ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل بھی پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔سلمان آغا 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 16 ویں اوور میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

Related Posts