وزارتِ ریلوے کے دفاتر میں دفتری اوقات کے دوران منشیات کے استعمال کا سنگین انکشاف ہوا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ملازمین کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔
سرکلر کے مطابق وزارتِ ریلوے کی حدود میں بعض ملازمین دفتری اوقات کے دوران نشہ آور اشیا استعمال کر رہے ہیں جو نہ صرف قواعد کی کھلی خلاف ورزی بلکہ قابلِ تعزیر جرم بھی ہے۔ تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے عمل سے باز رہیں۔
مزید پڑھیں:
بلوچستان خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا! دہشتگرد حملے میں ریلوے ٹریک تباہ؛ تمام ٹرینیں روک دی گئیں
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ منشیات کے استعمال یا اس کی فراہمی میں ملوث پائے جانے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، جس میں نوکری سے برطرفی کے ساتھ فوجداری مقدمہ درج کروانا بھی شامل ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








