باجوڑ میں سرحد پار سے دراندازی ناکام، 14 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

باجوڑ
(فوٹو: آن لائن)

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے بر وقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار سے ہونے والی ایک بڑی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ کارروائی کے نتیجے میں 14 خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج نے افغانستان کو اپنی بنیادی آپریشنل پناہ گاہ بنا لیا ہے جہاں سے دہشت گرد پاکستان کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرہ منتشر عناصر تک محدود نہیں بلکہ سرحد پار دہشت گردی ایک منظم نیٹ ورک کی صورت اختیار کرچکی ہے۔ فتنہ الخوارج کو افرادی قوت، لاجسٹک سپورٹ اور محفوظ نقل و حرکت کیلئے افغان سرزمین حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان عبوری انتظامیہ کا دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کرنا خوارج کی حوصلہ افزائی کا سبب ہے۔

اقوامِ متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں درجن بھر سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرمِ عمل ہیں جو مقامی سطح پر دہشت گردی کا سبب ہیں۔ ان تنظیموں کی موجودگی پاکستان سمیت پورے خطے اور عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

Related Posts