سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی! فی تولہ قیمت جان کر خوشی سے جھوم اٹھیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہفتہ وار تعطیل اتوار 1 فروری سے قبل ہفتہ اور جمعہ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق آج 2 فروری 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 21 ہزار 500 روپے کمی سے 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے جبکہ 10 گرام سونا 18 ہزار 433 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے کی سطح پر آگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 385,386 روپے پر آگئی ہے جوکہ 16 ہزار 897 روپے کی کمی ظاہر کرتی ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے جہاں جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 601 روپے کمی سے 8,405 روپے جبکہ 10 گرام قیمت 516 روپے کمی سے 7,205 روپے کی سطح پر آگئی ہے

دوسری جانب عالمی سطح پر سونے کی قیمت فی اونس 4,676 امریکی ڈالر ہے جو 215 ڈالر کی کمی کے ساتھ نوٹ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمت فی اونس 79.30 امریکی ڈالر ہے جو 6.01 ڈالر کی کمی کے ساتھ ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کمی عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہوئی ہے اور ملکی مالیاتی حالات پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Related Posts