امریکی ڈالر 282 اور برطانوی پاؤنڈ382 روپے کا! جانیں دیگر غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملک میں زرمبادلہ کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے 65 پیسے میں خریدا جبکہ 282 روپے 25 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 382 روپے 98 پیسے میں خریدا اور 387 روپے 45 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ یورو کی خریداری 331 روپے 97 پیسے اور فروخت 336 روپے 38 پیسے پر جاری ہے۔

دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر 192 روپے 56 پیسے میں خریدا اور 196 روپے 73 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے کینیڈین ڈالر کی خریداری 203 روپے 88 پیسے اور فروخت 207 روپے 42 پیسے پر ہے۔ چینی یوآن 38 روپے میں خریدا اور 40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

سعودی ریال کی خریداری 74 روپے 85 پیسے جبکہ فروخت 75 روپے 35 پیسے پر ہے متحدہ عرب امارات کا درہم 76 روپے 50 پیسے میں خریدا اور 77 روپے 30 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جاپانی ین 1 روپے 79 پیسے میں خریدا اور 1 روپے 89 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں صبح 9 بج کر 10 منٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق امریکی ڈالر 279 روپے 65 پیسے میں خریدا جبکہ 280 روپے 15 پیسے میں فروخت ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ 382 روپے 71 پیسے میں خریدا اور 383 روپے 39 پیسے میں فروخت کیا گیا جبکہ یورو 331 روپے 93 پیسے میں خریدا اور 332 روپے 52 پیسے میں فروخت ہوا۔

انٹر بینک میں سعودی ریال 74 روپے 56 پیسے میں خریدا اور 74 روپے 69 پیسے میں فروخت ہوا، جاپانی ین 1 روپے 80 پیسے سے زائد کی سطح پر موجود رہا۔ دیگر کرنسیوں میں سوئس فرانک، سنگاپور ڈالر، سویڈش کرونا اور تھائی بھات میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں عالمی مالیاتی صورتحال اور مقامی طلب کے باعث کرنسی مارکیٹ میں مزید رد و بدل کا امکان ہے۔

Related Posts