پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے جبکہ ایک تولہ چاندی 8,405 روپے میں فروخت کی جارہی ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار امد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے نرخ جاری کیے جائیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 3 فروری 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 385,386 روپے پر موجودہے۔
مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 8,405 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 7,205 روپے کی سطح پر ہے۔
دوسری جانب عالمی سطح پر سونے کی قیمت فی اونس 4,676 امریکی ڈالر ہے جبکہ چاندی کی قیمت فی اونس 79.30 امریکی ڈالر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








