غیر ملکی خاتون چیئر لفٹ میں پھنس کر جان کی بازی ہار گئیں! تفصیلات جان کر ہوش اڑ جائیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

جاپان میں تسوگائیکے کوگن ماؤنٹین ریزورٹ پر ایک المناک حادثے میں 22 سالہ آسٹریلوی خاتون ہلاک ہو گئی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا جب خاتون چیئر لفٹ استعمال کر رہی تھیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کے بیگ کا ایک حصہ لفٹ کے میکانزم میں پھنس گیا جس کے نتیجے میں وہ ہوا میں لٹک گئیں۔ اس دوران خاتون کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ریزورٹ کے چیف ایگزیکٹو تسونیو کوبو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سیفٹی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔

ریزورٹ اور تسوگائیکے گونڈولا لفٹ کمپنی نے مشترکہ طور پر ایک معافی نامہ جاری کیا۔ کوبو نے بتایا کہ خاتون کے بیگ کا بکل کھلا ہوا تھا جو چیئر لفٹ سے پھنس گیا حالانکہ بیگ کا سینے کا پٹا بند تھا۔ لفٹ سے اترنے کی کوشش کے دوران خاتون بیگ کی وجہ سے گھسیٹتی چلی گئیں اور ہوا میں لٹک گئیں۔ ایک اٹینڈنٹ نے ایمرجنسی بٹن دبایا اور فوری فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثہ تسوگا نمبر 2 پیئر لفٹ (دو نشستوں والی) کے اوپری حصے پر پیش آیا جہاں خاتون ایک اور شخص کے ساتھ سوار تھیں۔ لفٹ آپریٹر نے پولیس اور دیگر حکام کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

پولیس ریزورٹ کے عملے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور لفٹ کے سامان کی جانچ بھی کر رہی ہے۔ آسٹریلیا کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ جاپان میں ایک آسٹریلوی شہری ہلاک ہوئی ہے اور خاندان کو قونصلر معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ ہم اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پرائیویسی کی ذمہ داریوں کی وجہ سے ہم مزید تبصرہ نہیں کر سکتے۔

Related Posts